ترکیہ اور برطانیہ کا یورو فائٹر طیاروں کی خریداری پر کام جاری
انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ اور برطانیہ ترک فضائیہ کو جدید بنانے کے لیے یورو فائٹر ٹائفون جنگی طیاروں کی خریداری کے منصوبے پر پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ترک وزارت دفاع کے مطابق وزارت، فضائیہ کی طیارہ دیکھ بھال کے شعبے اور فوجی کارخانوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ماہرین پر مشتمل وفد نے 15 سے 17 ستمبر تک برطانیہ کے شاہی فضائیہ کے کوننگسبی اڈے کا دورہ کیا۔دورے کے دوران طیاروں کی دیکھ بھال سے متعلق تنصیبات کا معائنہ کیا گیا۔ وزارت دفاع کے مطابق یہ دورہ طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کے نظام کی منصوبہ بندی، تکنیکی بنیادی ڈھانچے میں مطابقت پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ترک وزارت دفاع نے کہا کہ یورو فائٹر ٹائفون کی خریداری کے منصوبے کے سلسلے میں انقرہ اور لندن کے درمیان کام جاری ہے۔