ترکیہ میں بیرقدار ٹی بی 2 پر نئے برقی جنگی نظاموں کا مظاہرہ

ترکیہ میں بیرقدار ٹی بی 2 پر نئے برقی جنگی نظاموں کا مظاہرہ

انقرہ( تر کیہ خبر) ترک دفاعی کمپنی ایسیلسان نے وسطی ترکیہ میں عالمی وفود کی موجودگی میں بیرقدار ٹی بی 2 بغیر پائلٹ طیاروں پر نصب نئے برقی جنگی اور ریڈار نظاموں کا عملی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کے دوران دو بیرقدار ٹی بی 2 طیاروں کو ایسیلسان کے اینٹی ڈوٹ ٹو ای ایس 100 برقی معاونتی اور اینٹی ڈوٹ ٹو ای اے 200 برقی جنگی نظاموں سے لیس کیا گیا، جبکہ دوسرے طیارے پر فلمار 200 مصنوعی یپرچر ریڈار بھی نصب تھا۔مشق کے پہلے مرحلے میں اینٹی ڈوٹ نظاموں نے دوران پرواز ایک فعال ریڈار کی نشاندہی کرکے اس کا مقام معلوم کیا اور خودکار طور پر برقی حملہ کیا، جس کے ذریعے طیارہ ہدف کے قریب پوشیدہ انداز میں پہنچا۔دوسرے مرحلے میں مختلف نظاموں کے باہمی اشتراک کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اینٹی ڈوٹ نظام نے دوسرے ہدف کا مقام معلوم کرکے اس کی نشاندہی فلمار 200 کو منتقل کی، جس نے ہدف کی انتہائی درست اور واضح ریڈار تصاویر حاصل کیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.