1965ء جنگ، سیالکوٹ محاذ پر پاکستان نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی

1965ء جنگ، سیالکوٹ محاذ پر پاکستان نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی

راولپنڈی( تر کیہ خبر) 1965ء کی جنگ کے 21ویں روز سیالکوٹ کے محاذ پر ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستانی افواج نے اہم کامیابی حاصل کی۔پاک فوج نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا کے مختلف محاذوں پر پیش قدمی کرتے ہوئے دشمن کے متعدد ٹینک تباہ کیے۔ سیالکوٹ سیکٹر میں 6 بھارتی ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ فاضلکا کے محاذ پر 11 ٹینک، 6 مشین گنیں اور بڑی مقدار میں گولہ بارود قبضے میں لیا گیا، اس کے علاوہ 3 اینٹی ٹینک توپیں بھی تباہ کی گئیں۔راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج کی پیش قدمی کی کوشش کو پاکستانی دستوں نے ناکام بنا دیا۔ پاک فضائیہ نے سرگودھا کے قریب بھارتی جنگی طیارہ کینبرا اور لاہور میں ہنٹر طیارہ مار گرایا، جبکہ آدم پور، ہلواڑہ اور جودھپور کے ہوائی اڈوں اور تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔پاک بحریہ بھی بھارتی حملوں کا مقابلہ کرنے اور ملکی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر چوکس رہی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.