ترکیہ، لیبیا میں سیاسی و عسکری اتحاد کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

ترکیہ، لیبیا میں سیاسی و عسکری اتحاد کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے قومی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن نے استنبول میں لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے قائم مقام وزیر دفاع عبدالسلام زوبی سے ملاقات کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں لیبیا اور خطے کی صورتحال، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات اور لیبیا میں سیاسی و عسکری اتحاد کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں لیبیا کے استحکام اور اس کے سیاسی و عسکری اداروں کو متحد کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ عبدالسلام زوبی نے لیبیا میں اتحاد کے لیے ترکیہ کی کوششوں کو سراہا۔ابراہیم قالن نے کہا کہ ترکیہ لیبیا کی سلامتی اور استحکام کے لیے تعاون اور حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔واضح رہے کہ 10 ستمبر کو ابراہیم قالن نے انقرہ میں لیبیا کی مجلس نمائندگان کے اسپیکر عقیلہ صالح اور ریاستی کونسل کے سربراہ محمد تکالہ سے بھی ملاقات کی تھی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.