ترکیہ اور سعودی عرب کا قابلِ تجدید توانائی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

ترکیہ اور سعودی عرب کا قابلِ تجدید توانائی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

انقرہ/استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ اور سعودی عرب قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر متفق ہوگئے ہیں، جس کے تحت ترکیہ میں مشترکہ منصوبوں کی مجموعی متوقع صلاحیت 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بایراکتر نے بتایا کہ دونوں ممالک اس سے قبل 2 ہزار میگاواٹ کے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں سے متعلق معاہدہ کرچکے ہیں، جس میں مزید 3 ہزار میگاواٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 3 ہزار میگاواٹ کا نیا معاہدہ انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر طے پائے گا۔وزیر توانائی نے ترکیہ میں توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں گزشتہ 25 برس کے دوران ہونے والی پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ملک نے تقریباً ایک صدی کے برابر کام مختصر مدت میں مکمل کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کی بجلی پیدا کرنے کی تنصیب شدہ صلاحیت 32 ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 برس میں تقریباً 95 ہزار میگاواٹ نئی صلاحیت شامل کی گئی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.