سویڈن میں آذربائیجانی طلبہ کا نیٹ ورک فعال کردار ادا کرنے لگا

سویڈن میں آذربائیجانی طلبہ کا نیٹ ورک فعال کردار ادا کرنے لگا

اسٹاک ہوم( تر کیہ خبر) سویڈن اسٹوڈنٹس اینڈ ایلومنائی نیٹ ورک آذربائیجان نے حالیہ برسوں میں سویڈش جامعات میں زیرِ تعلیم آذربائیجانی طلبہ اور فارغ التحصیل افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے والی بڑی تنظیم کی حیثیت حاصل کرلی ہے۔تنظیم نئے طلبہ کی رہنمائی، تعلیمی و ثقافتی منصوبوں کے انعقاد اور آذربائیجان و سویڈن کے درمیان تعلقات کے فروغ میں کردار ادا کر رہی ہے۔خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے تنظیم کے شریک بانی راحیل ممدوف نے ادارے کے قیام، اپنی تعلیمی و پیشہ ورانہ سرگرمیوں، سویڈن میں کام کے تجربے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے نئی نسل سے تعلق رکھنے والے آذربائیجانی طلبہ کی معاونت کو بھی اہم قرار دیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.