الیہام علی یوف کا مومینے خاتون مقبرے کا دورہ
نخچیوان( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور خاتونِ اول مہربان علی یوا نے مومینے خاتون مقبرے میں جاری بحالی اور تحفظ کے کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایریش پومر، جو بحالی کے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کے سربراہ ہیں، نے صدر اور خاتونِ اول کو جاری کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔مومینے خاتون مقبرے کی بحالی کا منصوبہ نخچیوان خودمختار جمہوریہ کی 2023ء سے 2027ء تک سماجی و اقتصادی ترقی کے ریاستی پروگرام کے تحت جاری ہے۔ اس پروگرام میں خطے کے تاریخی اور تعمیراتی آثار کی موجودہ حالت کا جائزہ لینے کے ساتھ ان کی بحالی اور تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔مقامی اور غیر ملکی ماہرین کی جانب سے 2023ء سے 2025ء کے دوران کیے گئے جائزوں اور مطالعات کے بعد مقبرے کی بحالی اور تحفظ کی ضرورت کا تعین کیا گیا تھا۔