رومانیہ میں نیٹو فضائی مشق، ترک طیاروں کی شرکت

رومانیہ میں نیٹو فضائی مشق، ترک طیاروں کی شرکت

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کی فضائیہ نے رومانیہ کی فضائی حدود میں نیٹو کے مربوط فضائی و میزائل دفاعی نظام کی سرگرمی میں حصہ لیا۔ترکیہ کی وزارت دفاع کے مطابق ترک فضائیہ نیٹو کے مربوط فضائی اور میزائل دفاعی نظام میں مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔13 اگست کو ہونے والی اس سرگرمی میں ترکیہ کے دو ایف سولہ لڑاکا طیاروں، ایک ای سیون ٹی فضائی نگرانی و کمانڈ طیارے اور ایک کے سی ون تھرٹی فائیو آر فضائی ایندھن بھرنے والے طیارے نے شرکت کی۔وزارت دفاع کے مطابق نیٹو کے دیگر وسائل کے ساتھ مشترکہ طور پر ہونے والی مشق میں پہلی مرتبہ کم رفتار ہدف کو روکنے کی تربیتی سرگرمی بھی کامیابی سے مکمل کی گئی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.