بین الاقوامی فلم ’ملا نصرالدین‘ کی آخری مرحلے کی عکس بندی شروع
آستانہ( کلچر ڈیسک) بین الاقوامی فیچر فلم ’’ملا نصرالدین، میرے کٹھن دنوں کا ساتھی‘‘ کی عکس بندی کا آخری مرحلہ قازقستان میں شروع ہوگیا۔آذربائیجان کے عوامی فنکار واقف مصطفی یوف کی ہدایت کاری میں بننے والی اس مشترکہ فلم میں چھ ترک ممالک کے فلم ساز شریک ہیں۔ فلم کی عکس بندی اس سے قبل آذربائیجان، ترکیہ، کرغزستان، ترکمانستان اور ازبکستان میں کی جاچکی ہے۔فلم کے آخری مرحلے کی عکس بندی الماتی کے علاقے، الماتی اور ترکستان شہروں میں ہوگی، جبکہ بعض مناظر خواجہ احمد یسوی کے مزار پر بھی فلمائے جائیں گے۔قازقستان کے اعزازی فنکار ساگز بائی کارابالین فلم میں خواجہ نصرالدین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس فلم کا منصوبہ 2023ء میں شوشا میں ہونے والے ترک ثقافت کی بین الاقوامی تنظیم ترک سوئے کی مستقل کونسل کے 40ویں اجلاس کے دوران شروع کیا گیا تھا۔