ترکیہ کی مصر سے سمندری حدود کے تعین کے معاہدے پر دستخط کی پیشکش

ترکیہ کی مصر سے سمندری حدود کے تعین کے معاہدے پر دستخط کی پیشکش

انقرہ (ترکیہ خبر) ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ انقرہ باہمی مفادات کی بنیاد پر مصر کے ساتھ سمندری حدود کے تعین کے معاہدے پر دستخط کے لیے تیار ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ مصر کے ساتھ سمندری دائرہ اختیار کے علاقوں کی حد بندی سے متعلق معاہدہ کرنے کے لیے آمادہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔بیان کے مطابق اگر مصر ترکیہ کے ساتھ یہ معاہدہ کرتا ہے تو اسے یونان کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے مقابلے میں 15,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ اضافی سمندری دائرہ اختیار حاصل ہوسکتا ہے۔ترکیہ کی وزارت دفاع نے زور دیا کہ ملک بین الاقوامی قانون کے دائرے میں مشرقی بحیرہ روم میں اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا، جبکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزارت نے لیبیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے 2019 کے سمندری معاہدے کی منظوری کا بھی خیرمقدم کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.