ایران کے جوہری تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے، چین

ایران کے جوہری تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے، چین

نیویارک (مانیٹر نگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کے مستقل مندوب فوکانگ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازع کا حل صرف سفارت کاری میں ہے، جبکہ جنگ کے خاتمے اور امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی بنیادی وجوہات میں امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں سے عالمی جوہری ادارے کی نگرانی کا عمل متاثر ہوا ہے۔فوکانگ نے ایران پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیار نہ بنانے کے اپنے عزم پر قائم رہے، جبکہ دیگر ممالک کو ایران کے پُرامن جوہری توانائی کے حق کا احترام کرنا چاہیے۔چینی مندوب نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ دوبارہ شروع ہونے سے مشرق وسطیٰ میں مزید تباہی پھیل سکتی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.