اسپین میں 2 تیز رفتار ٹرینیں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک

اسپین میں 2 تیز رفتار ٹرینیں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک

میڈرڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کے صوبے تولیدو میں 2 تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ میڈرڈ سے سیویل جانے والے ریلوے ٹریک پر پیش آیا، جہاں تصادم کے بعد دونوں ٹرینوں کی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر ڈھلوان سے نیچے جا گریں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کے بعد میڈرڈ سے اندلس جانے والی تیز رفتار ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ فائر فائٹرز، پولیس اور طبی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ہسپانوی وزیراعظم نے ٹرین حادثے کو سنگین قرار دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں رواں سال یہ تیسرا بڑا ٹرین حادثہ ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.