امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملے کا امکان
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ممکنہ کارروائی میں ایرانی جوہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر ممکنہ حملوں سے متعلق خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج ٹیکساس سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کا ایک اضافی یونٹ اسرائیل منتقل کررہی ہے، جبکہ ایک اضافی طیارہ بردار بحری بیڑے کا جنگی گروپ اور میرینز کا دستہ بھی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ممکنہ امریکی حملوں کی صورت میں ایران نے جوابی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔