نیتن یاہو فتح کے قریب ہیں، میری حمایت نے مدد کی، ٹرمپ
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فتح کے قریب ہیں، جو ان کے بقول بہت اچھی بات ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں امریکی حمایت نے نیتن یاہو کی بہت مدد کی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کامیاب بھی ہوسکتے ہیں اور مقابلہ برابر بھی رہ سکتا ہے۔ ان کے مطابق مقابلہ برابر رہنا بھی فتح تصور کیا جائے گا، کیونکہ یہ شطرنج کا ایک بڑا مقابلہ ہے۔