مصر، سعودی عرب، امارات، ترکیہ اور پاکستان کا علاقائی کشیدگی کم کرنے پر زور

مصر، سعودی عرب، امارات، ترکیہ اور پاکستان کا علاقائی کشیدگی کم کرنے پر زور

قاہرہ (ترکیہ خبر) مصر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ علاقائی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ترکیہ اور پاکستان سمیت 4 ملکی وزارتی طریقہ کار کے ذریعے رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔مصری وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے منگل کو اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی۔ ان مذاکرات کی تفصیلات بدھ کو 2 الگ بیانات میں جاری کی گئیں۔سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور بڑھتے ہوئے کشیدگی کے خطرات کے تناظر میں موجودہ بحران کو قابو میں رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سیاسی اور پُرامن حل کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سطح پر اور ترکیہ و پاکستان سمیت 4 ملکی وزارتی طریقہ کار کے تحت قریبی مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔یہ طریقہ کار مصر، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب پر مشتمل ہے، جس کا مقصد علاقائی کشیدگی میں کمی، باہمی مشاورت اور تعاون کو فروغ دینا اور علاقائی بحرانوں کے سیاسی حل کی حمایت کرنا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.