ترک میڈیا وفد کا خانقندی کا دورہ، قرہ باغ کی تعمیر نو کا جائزہ
خانقندی( تر کیہ خبر) ترکیہ کے مختلف میڈیا اداروں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے آذربائیجان کے شہر خانقندی کا دورہ کیا، جہاں انہیں علاقے میں جاری تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔یہ دورہ "امن کا جغرافیہ: قرہ باغ – تعمیر نو، استحکام اور جنوبی قفقاز میں علاقائی تعاون" کے عنوان سے منعقدہ پروگرام کے تحت کیا گیا، جس کا اہتمام ترکیہ-آذربائیجان دوستی، تعاون و یکجہتی فاؤنڈیشن (TADIV) اور انٹرکلچرل نیٹ ورک ایسوسی ایشن (INA) نے مشترکہ طور پر کیا۔دورے کا مقصد ترک میڈیا نمائندوں کو آذربائیجان کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں "عظیم واپسی" پروگرام کے تحت جاری وسیع پیمانے پر بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں سے آگاہ کرنا ہے۔