ترک انجینئر کا نسیم طالب کو خط، روبن وردانیان کے دعوؤں پر سوالات

ترک انجینئر کا نسیم طالب کو خط، روبن وردانیان کے دعوؤں پر سوالات

باکو( تر کیہ خبر) ترک انجینئر اور انٹیگریٹڈ پولیمر انڈسٹریز کے بانی ارگن کرلکوالی نے نیویارک یونیورسٹی کے پروفیسر اور مصنف نسیم نکولس طالب کو ایک کھلا خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے روبن وردانیان کی مبینہ فلاحی سرگرمیوں سے متعلق بیانیے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ارگن کرلکوالی، جو امریکی بحریہ اور فضائیہ کے لیے خصوصی مواد تیار کرنے والے واحد ترک انجینئر ہونے کا دعویٰ رکھتے ہیں اور بی ٹو بمبار طیاروں کے اسٹیلتھ کوٹنگ مواد پر تحقیق کر چکے ہیں، نے یہ خط نسیم طالب کے اس بیان کے بعد لکھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روبن وردانیان کی قید برقرار رہنے تک وہ باکو میں لیکچر نہیں دیں گے۔خط میں کرلکوالی نے مؤقف اختیار کیا کہ وردانیان کی مالی سرگرمیوں، کاروباری نیٹ ورک اور سیاسی کردار کا جائزہ لینے سے ان کے مطابق ایک مختلف تصویر سامنے آتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وردانیان کی معروف فلاحی شناخت ایک ایسا بیانیہ ہو سکتی ہے جو اصل حقائق کو چھپانے کا ذریعہ بنی۔خط میں روبن وردانیان کے سابق مالیاتی ادارے ٹروئیکا ڈائیلاگ بینک کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ یہ ادارہ "ٹروئیکا لانڈرومیٹ" نامی مالیاتی نیٹ ورک کے مرکز میں رہا، جہاں پیچیدہ آف شور نظام، ثالثی بینکوں اور شیل کمپنیوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے الزامات سامنے آئے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.