دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بعض مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے اہل خانہ سے متعلق بھی سخت اقدامات کی بات کی گئی، جن میں ان کے بیٹے کو امریکا سے بے دخل کرنے اور خاندانی اثاثے منجمد کرنے کی دھمکی شامل تھی۔ اسی رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں نیتن یاہو کی اہلیہ نے بھی ان پر دباؤ ڈالا۔دوسری جانب بعض دعوؤں کے مطابق نیتن یاہو نے بعد میں امریکی صدر سے رابطہ کیا۔ اس سے قبل امریکی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں شدید الفاظ میں مخاطب کیا تھا۔ادھر امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف نئی جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا، جب تک امریکی فوجیوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ خطے میں جنگ کے دائرے کو وسیع کرنے کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے۔
ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بعض مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دیدی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں