واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نجی تقریب کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نجی لنچ کے دوران ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں پر ایران کے خلاف جنگ میں ساتھ نہ دینے پر تنقید کی اور کہا کہ ’میں نے فرانس کو فون کیا، میکرون، جن کے ساتھ ان کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں۔‘ٹرمپ کا اشارہ ایک پرانی ویڈیو کی جانب تھا، جس میں مبینہ طور پر بریجیٹ میکرون کے ساتھ سخت رویہ اپناتے ہوئے دکھائی گئی تھیں، تاہم فرانسیسی صدر پہلے ہی اس ویڈیو کو گمراہ کن مہم قرار دے چکے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے فرانس سے خلیجی خطے میں فوری مدد کی درخواست کی تھی، لیکن میکرون نے صرف جنگ کے بعد تعاون کی پیشکش کی، جسے ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں بیان کیا۔انہوں نے نیٹو کو بھی ’کاغذی شیر‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر کوئی بڑا عالمی تنازعہ پیدا ہوا تو ممکن ہے کہ نیٹو امریکا کے ساتھ کھڑا نہ ہو۔
ٹرمپ کا فرانسیسی صدر پر طنزیہ تبصرہ، نیٹو پر شدید تنقید
5 دن قبل