واشنگٹن( ترکیہ خبر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے سخت اور غیر معمولی بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم سیاسی اور عسکری شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی قیادت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے مطالبہ کیا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں، کیونکہ امریکا اپنے مقاصد حاصل کرنے تک فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائی میں ایران کے فوجی تنصیبات، فضائی دفاعی نظام اور نو بحری جہاز بھی نشانہ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت ایران کے اعلیٰ کمانڈرز مارے جا چکے ہیں۔یہ بیانات خطے میں کشیدگی کی نئی لہر کی عکاس ہیں، جس کے عالمی اثرات سامنے آنے والے دنوں میں مزید واضح ہو سکتے ہیں۔
ایران کی 48 اہم سیاسی اور عسکری شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے: ٹرمپ
1 ماہ قبل