واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز وکٹری بنانے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور نیول چیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا ہماری فوج دنیا کی بہترین فورس ہے، امریکی بحریہ میں طاقتورترین طیارہ بردار جہاز شامل کر رہے ہیں، شراکت داروں کے ساتھ ملکر امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز امریکا میں بنا رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوائی، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈمارشل نے کہا ٹرمپ نے 10 لاکھ جانیں بچائیں، دنیا میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے پندرہ سال آگے ہے، چین یا روس بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے، امریکی بحریہ کو دنیا کی طاتور ترین بحریہ بنا رہے ہیں، ہماری سرحدیں محفوظ اور معیشت مضبوط ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ منشیات کی کشتی تباہ کرنے سے ہم ہر بار25ہزارجانیں بچاتے ہیں، منشیات سے بھری کشتیوں کو سمندر میں تباہ کیا جا رہا ہے، کیریبین میں سمندر کے راستے منشیات کی سمگلنگ96.2 فیصد کم ہوگئی۔
ٹرمپ کی پھر فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی تعریف، پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ
3 ماہ قبل