ترکیہ خبر

لوزیانا میں فائرنگ کا دلخراش واقعہ، 8 بچے جاں بحق، حملہ آور پولیس کارروائی میں ہلاک

لوزیانا میں فائرنگ کا دلخراش واقعہ، 8 بچے جاں بحق، حملہ آور پولیس کارروائی میں ہلاک

وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں ایک شخص کی فائرنگ کے واقعے میں 8 بچے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے ایک ہی علاقے میں واقع تین مختلف گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان تھیں۔واقعے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے اور زیادہ تر متاثرہ بچے حملہ آور کے قریبی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔