ترکیہ خبر

امریکا اور برطانیہ میں کشیدگی بڑھ گئی، ٹرمپ کی تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

امریکا اور برطانیہ میں کشیدگی بڑھ گئی، ٹرمپ کی تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافہ ہو گیا۔برطانوی وزیراعظم نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی جنگ میں شامل ہونا برطانیہ کے مفاد میں نہیں اور خارجہ پالیسی پر دباؤ کے تحت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے ایک نجی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دیا، جس پر برطانوی قیادت نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔