طالبان حکومت کو عوامی حمایت حاصل نہیں، افغان مندوب کے اقوام متحدہ میں خدشات

طالبان حکومت کو عوامی حمایت حاصل نہیں، افغان مندوب کے اقوام متحدہ میں خدشات

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان حکومت کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ نہ تو عالمی برادری اور نہ ہی افغان عوام اسے مکمل طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب نصیر احمد اندیشہ نے طالبان حکومت کے حالیہ اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔اقوام متحدہ میں افغانستان کے سفیر اور نمائندہ نصیر احمد اندیشہ نے کہا کہ طالبان کے احکامات کو افغانستان کے سرکاری قوانین یا عوام کی مرضی اور رائے کی نمائندگی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام طالبان حکومت کے فیصلوں کی حمایت نہیں کرتے اور یہ پالیسیاں عوامی خواہشات کی عکاسی نہیں کرتیں۔نصیر احمد اندیشہ کے مطابق افغان عوام نہ صرف طالبان کی پالیسیوں سے نالاں ہیں بلکہ بعض علاقوں میں اس کے خلاف کھلا احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.