سوئس وزیر خارجہ کا باکو میں شہدا کی یادگار پر حاضری، خراج عقیدت پیش
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے دورے پر آئے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے وفاقی وزیر خارجہ اور یورپ میں سلامتی و تعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) کے چیئرمین اِن آفس ایگنازیو کاسِس نے باکو میں شہدا کی گلی کا دورہ کیا۔ایگنازیو کاسِس نے دائمی شعلے کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر آذربائیجان کی آزادی اور علاقائی سالمیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے باکو کے دلکش منظر کا بھی مشاہدہ کیا اور انہیں شہدا کی گلی کی تاریخ، جبکہ دارالحکومت میں ہونے والے ترقیاتی اور تعمیر نو کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔