وانا( ترکیہ خبر) جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس کے نتیجے میں سات شہری زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ آور چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم پاک فوج کے ہائی الرٹ دستے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کو پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنانے کے باعث بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا، جبکہ حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ڈی ایچ کیو اسپتال وانا کے ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے سات شہریوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام، بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان