ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش ترک نہ کریں تو یہ یقینی طور پر تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔انٹرویو میں میدودیف نے کہا کہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملے جھیل سکتا ہے، لیکن اس اقدام نے ایرانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے۔ ایران اب دگنی توانائی کے ساتھ نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی عالمی بالادستی قائم رکھنے کی کوشش ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے شہری خطرے میں ہیں۔ میدودیف نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ پاگل پن والے راستے پر چلیں تو کوئی بھی واقعہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر سکتا ہے۔سابق صدر نے یورپی رہنماؤں کو انتہائی احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر تنازع کی قیمت بہت بھاری ہوگی اور ہیروشیما و ناگاساکی کے بم بچوں کا کھیل نظر آئیں گے۔
ایران میں حکومت تبدیلی کوششیں روکیں ورنہ تیسری عالمی جنگ ہو سکتی ہے:میدودیف
1 ماہ قبل