نیتن یاہو کے زخمی یا ہلاک ہونے کی قیاس آرائی، اسرائیلی حکام کی تردید

4 ہفتے قبل
نیتن یاہو کے زخمی یا ہلاک ہونے کی قیاس آرائی، اسرائیلی حکام کی تردید

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے زخمی یا ہلاک ہونے کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نیتن یاہو کی نئی ویڈیوز نہ آنے، ان کی رہائش گاہ کے اردگرد سکیورٹی سخت ہونے اور بعض سفارتی ملاقاتوں کے ملتوی ہونے کے باعث ان کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔اس رپورٹ میں سابق امریکی انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رِٹر کے بیان کا بھی حوالہ دیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے نیتن یاہو کے ممکنہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ان کے بھائی ہلاک ہوئے۔ تاہم تسنیم نیوز نے خود بھی تسلیم کیا کہ اس دعوے کی کوئی سرکاری تصدیق یا تردید موجود نہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے 7 مارچ کو ایک سرکاری بیان جاری کیا تھا، اور 6 مارچ کو بیرشیبا میں ایک حملے کے مقام کا دورہ بھی کیا۔ اسرائیلی حکام نے ایسے دعوؤں کو پہلے بھی "جعلی خبریں" قرار دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جنگی حالات میں اکثر نامکمل معلومات یا افواہوں کی بنیاد پر سازشی نظریات پھیلائے جاتے ہیں۔