ترکیہ خبر

سلوواکی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ، باکو میں پرتپاک استقبال

سلوواکی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ، باکو میں پرتپاک استقبال

باکو( ترکیہ خبر) رچرڈ راشی سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔سرکاری خبر رساں ادارے آذرتاج کے مطابق مہمان شخصیت اور ان کے وفد کا باکو میں حیدر علییف بین الاقوامی ہوائی اڈا پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔استقبالیہ میں موسیٰ قاسملی، انار ممادوف، الچین قاسموف اور دیگر سرکاری پروٹوکول حکام شامل تھے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔