اسپیس ایکس کا اسٹار شپ کا 13واں تجربہ ملتوی

اسپیس ایکس کا اسٹار شپ کا 13واں تجربہ ملتوی

باکو( ویب ڈیسک) خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس نے اپنے میگا راکٹ "اسٹار شپ" کی 13ویں آزمائشی پرواز منسوخ کر دی، جس کی وجہ لانچ کے وقت کچھ انجنوں کا فعال نہ ہونا بنی۔رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم اسپیس ایکس کے اسٹاربیس مرکز سے راکٹ کی پرواز کی تیاری جاری تھی، تاہم لانچ سے چند لمحے قبل راکٹ کے پہلے مرحلے کے انجنوں میں خرابی سامنے آنے پر خودکار نظام نے پرواز روک دی۔اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ کچھ انجن اسٹارٹ نہ ہونے کی وجہ سے خودکار طور پر لانچ منسوخ ہو گئی، جبکہ راکٹ سے ایندھن نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ایلون مسک نے کہا کہ کامیاب پرواز کو یقینی بنانے کے لیے دو "ریپٹر" انجن ہٹا کر نئے انجن نصب کیے جائیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ راکٹ کی آئندہ لانچ کوشش چند دن بعد کی جائے گی، جبکہ ممکنہ طور پر پرواز اگلے ہفتے کے آغاز میں ہو سکتی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.