تہران( کامرس ڈیسک) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ ایرانی حقوق کے احترام سے متعلق امریکی عزم کو جانچا جا سکے۔ایرانی صدر کے مطابق طویل اور تفصیلی مذاکرات کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے اس مفاہمتی یادداشت کے متن کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں سپریم قیادت نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اہم شقیں شامل کروانے میں کردار ادا کیا۔ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت کئی ماہ پر محیط مذاکرات کا نتیجہ ہے اور اسے جنگ کے خاتمے اور باضابطہ مذاکرات کے آغاز کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران ہر ممکن صورتحال اور آپشن کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد ہوتا ہے تو یہ ایک قابلِ فخر دستاویز ثابت ہو سکتی ہے۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے جبکہ ایران کی طرف سے ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے دستخط کیے ہیں۔
ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، مذاکرات میں پیش رفت
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں