شوشا میڈیا فورم کے شرکاء کا قرہ باغ اسٹریٹ کا دورہ

شوشا میڈیا فورم کے شرکاء کا قرہ باغ اسٹریٹ کا دورہ

 باکو( ترکیہ خبر) چوتھے شوشا گلوبل میڈیا فورم کے شرکاء نے شوشا شہر میں نئی تعمیر کی گئی قرہ باغ اسٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری ترقیاتی اور بحالی کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔دورے کے دوران شرکاء نے سرکاری و نجی شراکت داری کے منصوبے کے تحت مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے تعمیر کی گئی 10 کثیرالمقاصد عمارتوں کا معائنہ کیا۔ ان عمارتوں میں ہوٹل، اپارٹمنٹ ہوٹل، دفتری عمارتیں اور مختلف کیٹرنگ مراکز شامل ہیں۔منصوبے کے ذمہ داران کے مطابق تعمیرات کے دوران اعلیٰ معیار کے ساتھ اس بات کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا کہ نئی عمارتیں شوشا کے تاریخی اور روایتی طرزِ تعمیر سے ہم آہنگ رہیں۔یہ منصوبہ شوشا کو تاریخی شہر اور ثقافتی دارالحکومت کے طور پر مزید ترقی دینے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ نئی تعمیرات نے شہر کے حسن میں اضافہ کیا ہے اور بحالی و تعمیرِ نو کے جاری اقدامات کی عکاسی کرتی ہیں۔واضح رہے کہ "امن کے فروغ میں میڈیا کا کردار: سچ کی بحالی اور اعتماد کی تعمیر" کے عنوان سے منعقد ہونے والے چوتھے شوشا گلوبل میڈیا فورم میں 53 ممالک سے تقریباً 160 میڈیا نمائندے، ماہرین اور سرکاری حکام شرکت کر رہے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.