کیوبا میں کشتی پر فائرنگ، 4 ہلاک اور 6 زخمی

1 ماہ قبل
کیوبا میں کشتی پر فائرنگ، 4 ہلاک اور 6 زخمی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کیوبا کی سیکیورٹی فورسز نے امریکی رجسٹرڈ کشتی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ کیوبا کے پانیوں میں پیش آیا، جہاں سیکیورٹی اہلکاروں نے کشتی کو روکنے کے لیے فائرنگ کی۔ زخمیوں کو فوری طور پر کشتی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی کہ اس کارروائی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا اور نہ ہی کسی امریکی اہلکار کا اس میں ملوث ہونا سامنے آیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیوبا نے امریکا کو واقعے سے آگاہ کر دیا ہے اور امریکی سفارتخانہ ہوانا اس معاملے کی آزادانہ تصدیق کرے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کیوبا اور امریکا کے تعلقات کشیدگی کے شکار ہیں اور کسی ممکنہ تصادم کا خدشہ موجود ہے۔ حکام نے عوام سے محفوظ رہنے اور کسی بھی غیر ضروری سمندری سرگرمی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔