ترکیہ خبر

شہباز شریف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو

شہباز شریف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو

اسلام آباد( ترکیہ خبر)انطالیہ میں وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے سرکاری دورہ ترکیہ کے سلسلے میں انطالیہ پہنچے، ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ترک وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکیہ کا دورہ ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ان کے لیے باعث مسرت ہے، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔