ترکیہ خبر

سینیٹر اسحاق ڈار کا اردن کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

سینیٹر اسحاق ڈار کا اردن کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد( ترکیہ خبر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تمام فریقین کے درمیان تعمیری روابط کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور مؤثر سفارت کاری کی حمایت جاری رکھے گا، تاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنایا جا سکے۔