ترکیے خبر

امریکہ کا ضبط شدہ ایرانی جہاز پاکستان منتقل، واپسی کی راہ ہموار

امریکہ کا ضبط شدہ ایرانی جہاز پاکستان منتقل، واپسی کی راہ ہموار

اسلام آباد( ترکیہ خبر) امریکہ نے تحویل میں لیا گیا ایرانی بحری جہاز واپس کرنے کے لیے پاکستان منتقل کر دیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی جہاز "ایم وی توسکا" کو ضبط کیے جانے کے بعد اس کے عملے سمیت پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔سینٹکام حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو پاکستان منتقل کرنے کا مقصد اسے ایران واپس بھجوانا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ جہاز کو اپریل میں امریکی فورسز نے اپنی تحویل میں لیا تھا۔