بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کا دوسرا روز، یاتری مذہبی رسومات میں مصروف

بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کا دوسرا روز، یاتری مذہبی رسومات میں مصروف

ننکانہ صاحب ( تر کیہ خبر) سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں، جہاں ملک بھر اور بیرون ممالک سے آئے سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔یاتریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے گوردوارہ جنم استھان میں عارضی اسپتال قائم کیا گیا ہے، جبکہ ان کے قیام و طعام اور سیکیورٹی کے لیے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔سکھ یاتری اکھنڈ پاٹھ کی مذہبی رسم کے ساتھ ساتھ دیگر 7 گوردواروں میں مٹھا ٹیکی کی رسم بھی ادا کر رہے ہیں۔بابا گورو نانک کے جنم دن کی خوشی میں سکھ یاتری کل مذہبی جلوس بھی نکالیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت سے تین مختلف قافلوں کے ذریعے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچے تھے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.