استنبول میں شیرنی کی موجودگی کی اطلاع، پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن شروع

استنبول میں شیرنی کی موجودگی کی اطلاع، پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن شروع

استنبول (ترکیہ خبر) ترکیے کے شہر استنبول کے ضلع سریئر میں مبینہ طور پر شیرنی دیکھے جانے کے بعد حکام نے اتوار کی شب اسے پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی، طویل تلاش کے بعد جنگلاتی علاقے میں جانور کی موجودگی کا مقام بھی معلوم کرلیا گیا۔حکام کے مطابق اتوار کی شام علاقے کے محلے اسکومروکوی میں ایک جانور کو دیکھا گیا، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا کہ وہ شیرنی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلعی جنڈارمیری کمانڈ کو آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں محکمہ تحفظِ قدرتی ماحول و قومی پارکس اور سریئر میونسپل پولیس کو بھی اطلاع دی گئی، جس کے بعد متعلقہ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔حکام کی جانب سے سیکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا گیا، جس میں مبینہ طور پر شیرنی سے مشابہ جانور دکھائی دیا۔ اس کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات کیے گئے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔محکمہ تحفظِ قدرتی ماحول و قومی پارکس نے سماجی رابطوں کے ذرائع پر جاری بیان میں بتایا کہ زکریاکوئے جنڈارمیری اسٹیشن کے اہلکاروں نے نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تھا۔محکمے کے سریئر دفتر کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، جہاں انہوں نے کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لینے کے ساتھ ابتدائی معائنہ بھی کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.