صدر الہام علییف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آذربائیجانیت کی روایات سے متعلق ویڈیو جاری
باکو (ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے سماجی رابطوں کے ذرائع پر آذربائیجانیت کی روایات سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر الہام علییف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’’آذربائیجانیت کا نظریہ وہ فلسفہ ہے جو ہماری تمام کامیابیوں کی بنیاد میں موجود ہے۔‘‘