ترکیے نے عالمی ماحولیاتی سفارت کاری میں نمایاں کردار ادا کیا، برہان الدین دوران
استنبول (ترکیہ خبر) ترکیے نے انطالیہ میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 کے دوران مؤثر ابلاغی حکمت عملی اور عوامی سفارت کاری کی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے ماحولیاتی وژن کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ترکیے کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز برہان الدین دوران نے ہفتے کے روز کہا کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کے ذریعے ترکیے عالمی ماحولیاتی سفارت کاری کا اہم مرکز بن کر سامنے آیا ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں، ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوشل پر جاری اپنے بیان میں برہان الدین دوران نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیے نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مکالمے، اتفاق رائے اور عملی اقدامات پر مبنی حکمت عملی پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز نے مختلف مباحثوں اور اجلاسوں کے انعقاد کے ساتھ ترکیے کے ماحولیاتی وژن کو عالمی حلقوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے دنیا بھر میں ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے آگاہی بڑھانے میں مدد ملی۔