سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، یمن میں ترک فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں ہوا، حاقان فیدان

سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، یمن میں ترک فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں ہوا، حاقان فیدان

انقرہ ( تر کیہ خبر) ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ سیکیورٹی معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع اولین ترجیح ہے، تاہم یمن میں ترک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ مکہ سیکیورٹی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا بنیادی مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیے علاقائی خودمختاری کے تحفظ اور استحکام کے لیے ایک مؤثر اور جدید علاقائی نظام تشکیل دے رہا ہے۔ترک وزیر خارجہ کے مطابق مکہ سیکیورٹی معاہدہ، ریجنل کواڈ آر فور اور غزہ گروپ آف ایٹ اس نئے علاقائی نظام کے اہم ستون ہیں، جن کا مقصد خطے میں تعاون، سلامتی اور باہمی اشتراک کو مضبوط بنانا ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.