بشکیک میں ایس سی او پلس اجلاس، صدر الہام علیئیف کی شرکت

بشکیک میں ایس سی او پلس اجلاس، صدر الہام علیئیف کی شرکت

 باکو( تر کیہ خبر)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلس فارمیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک کے یرس اردو کانگریس ہال پہنچے۔کرغزستان کے صدر صدر صادیر ژاپاروف نے صدر الہام علیئیف اور دیگر ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت کا استقبال کیا۔بعد ازاں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلس فارمیٹ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اجتماعی تصویر بنوائی۔صدر الہام علیئیف نے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.