سعودی کابینہ کی خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی طبی منصوبے کی منظوری
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی کابینہ نے خلیجی ممالک کے لیے ہنگامی طبی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں خلیجی ریاستوں کے لیے ہنگامی طبی منصوبے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایک اور اہم فیصلے کے تحت غیر ملکی قانونی اداروں کو سعودی عرب میں اپنی کمپنیاں قائم کرنے کی اجازت دینے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ان فیصلوں کو خلیجی ممالک کے درمیان طبی شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے اور سعودی عرب میں قانونی خدمات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔