کویت میں ڈرون اور میزائل حملوں کا خطرہ، ہنگامی سائرن بج اٹھے

کویت میں ڈرون اور میزائل حملوں کا خطرہ، ہنگامی سائرن بج اٹھے

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایک بار پھر جنگ کے خدشات بڑھ گئے، کویت میں ڈرون حملے کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے اور دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔کویتی فضائی دفاعی نظام ملک کے اہم بنیادی ڈھانچے، شہری آبادی اور کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے ڈرون اور میزائل حملوں کی متعدد لہروں کو روکنے کے لیے سرگرم ہے۔کویتی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کویت میں سکیورٹی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے چوکس ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.