سعودی عرب کی ایرانی جارحیت کی شدید مذمت، خطے میں تنہائی کا خدشہ

1 ہفتے قبل
سعودی عرب کی ایرانی جارحیت کی شدید مذمت، خطے میں تنہائی کا خدشہ

جنیوا( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے اپنی سرزمین اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے علاوہ اردن کو نشانہ بنانے والی ایرانی جارحیت کی سخت مذمت کی ہے اور زور دیا ہے کہ یہ ممالک جاری تنازعے میں فریق نہیں ہیں۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالمحسن بن خثیلہ نے کہا کہ یہ حملے ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی پالیسیوں کا تسلسل تہران کے لیے کسی فائدے کا باعث نہیں بنے گا بلکہ اسے بھاری سیاسی اور اقتصادی قیمت چکانی پڑے گی اور خطے میں اس کی تنہائی مزید بڑھے گی۔ عبدالمحسن بن خثیلہ نے تہران پر زور دیا کہ وہ اپنے غلط اندازوں پر نظرثانی کرے، اور خبردار کیا کہ خطے کے ممالک پر حملوں کا تسلسل ایران کے لیے الٹے نتائج کا سبب بنے گا، جس سے اس کی مشکلات اور تنہائی میں اضافہ ہوگا۔