سعودی عرب نے حوثیوں کی بحری ناکہ بندی کی دھمکی مسترد کردی

سعودی عرب نے حوثیوں کی بحری ناکہ بندی کی دھمکی مسترد کردی

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے حوثی گروپ کی جانب سے بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب پر یمن کا محاصرہ کرنے کا الزام عائد کیا اور سعودی بندرگاہوں تک بحری آمدورفت روکنے کی کوشش کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے سعودی عرب نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب خطے میں بحری راستوں کی آزادی، بحری نقل و حرکت اور عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔دوسری جانب حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری پابندیوں یا ناکہ بندی کی دھمکی پر خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.