سعودی عرب کی ریاض میں حوثی حملے کی مذمت، جوابی اقدامات کا اعلان

سعودی عرب کی ریاض میں حوثی حملے کی مذمت، جوابی اقدامات کا اعلان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی ضلع پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنی خودمختاری اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے شہری اور تجارتی مراکز کو نشانہ بنانا قابل مذمت اقدام ہے۔ سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔وزارت خارجہ نے اپنے دوٹوک مؤقف میں کہا کہ سعودی عرب اپنی خودمختاری اور قومی اثاثوں کے دفاع کے عزم پر قائم ہے اور سعودی سرزمین یا قومی املاک کو نشانہ بنانے والے حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.