خلیج تعاون کونسل کا حوثی حملوں پر سخت مؤقف، فوری جوابدہی کا مطالبہ
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیج تعاون کونسل نے خطے کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کو اس کے حملوں کا جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اور فیصلہ کن مؤقف اختیار کریں۔کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغیوں کو اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ نے بھی سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جبکہ کویت کی وزارت خارجہ نے ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔