اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں بلوچستان کی امن و امان اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران حالیہ مدارس سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل کو باہمی مشاورت اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا اسجد محمود بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان آئندہ روز کوئٹہ میں جے یو آئی کی صوبائی قیادت سے مزید ملاقاتیں کریں گے، جن میں اہم امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
سرفراز بگٹی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان اور مدارس امور پر مشاورت
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان