چیمپئنز لیگ میں رسائی، آذربائیجان کے صباح کلب کیلئے 50 لاکھ منات منظور
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے صباح فٹبال کلب کیلئے مالی معاونت کی منظوری دے دی۔صدارتی حکم نامے کے تحت یورپی چیمپئنز لیگ کے لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے پر کلب کو 2026ء کے سرکاری بجٹ میں صدر کے ہنگامی فنڈ سے 50 لاکھ آذربائیجانی منات فراہم کیے جائیں گے۔وزارت خزانہ کو منظور شدہ رقم جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ کابینہ کو صدارتی حکم نامے سے متعلق ضروری امور نمٹانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔صباح فٹبال کلب نے پلے آف مرحلے میں اسرائیلی کلب ہاپوئل بیر شیوا کو مجموعی طور پر 6-4 سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے لیگ مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔